سر ورق / ثقافت / پنجاب رنگ۔۔۔ زنیرہ ماہم

پنجاب رنگ۔۔۔ زنیرہ ماہم

پنجابی ادب و ثقافت میں جب بھی لفظ پنجابن کو پڑھا یا سنا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ایک ایسی لڑکی کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے جو زندگی سے بھر پورمم ہوتی ہے ۔ پنجابی ثقافت میں گیت کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ پیدائش سے لے کر وفات تک کہ گیت پنجابی ادب میں بے بہا خزانے کی طرح موجود ہے ۔ان گیتوں میں جو پنجابن کا عکس سامنے آ تا ہے ،وہ گہرے رنگوں کے چمکتے دمکتے لباس کو پسند کرنے والی ، ہلکے پھلکے زیورات پہننے والی اور مہندی سے اپنے اپنے آپ کو سنوارنے والی ذہن میں در آ تی ہے ۔ اس کی ہنسی ، اس کا سراپا ، اس کا بھر پور اظہار پنجابی ادب میں ملتا ہے ۔ ہیر وارث شاہ میں جو وراث شاہ نے ہیر کو پیش کیا ہے ، وہی دراصل ایک پنجابن کا بھر پور عکس ہے ۔پنجاب میں مرد کے شانہ بشانہ چلنے والی” پنجابن“ اتنی ہی محنتی ہوتی ہے جتنا پنجاب کا مرد جفا کش ہوتا ہے ۔گھر کے کاموں سے لیکر کھیتوں تک وہ اپنے مرد کے ساتھ ہاتھ بٹاتی ہے ۔دودھ بلونے سے لیکر کھانا بنانے تک میں پنجاب کی اپنی ثقافت بڑی جاندار ہے ۔

ماڈل۔۔۔ زنیرہ ماہم

فوٹو گرافی۔۔ اعجاز گل

میک اپ۔۔ فاطمہ عباس

 

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

ہمارا پرچم، عظیم پرچم۔۔۔ زنیرہ ماہم

ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم یہ پرچموں میں عظیم پرچم عطائے رب کریم پرچم، ہمارا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے