سر ورق / ثقافت / ہمارا پرچم، عظیم پرچم۔۔۔ زنیرہ ماہم

ہمارا پرچم، عظیم پرچم۔۔۔ زنیرہ ماہم

ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم

ہماری عظمت کا پاسباں ہے
ہماری ملت کا ترجماں ہے
ہمارے احساسات کا بیاں ہے
ہماری عبرت کا آسماں ہے
عظیم ملت، عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم

فضا میں نغمے لٹا رہا ہے
شعور ِ ملت جگا رہا ہے
دل و نظر میں سماں رہا ہے
تمام عالم پے چھا رہا ہے
برنگِ موجِ نسیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم

یہ جان ہماری، یہ دم ہمارا
رہے گا اُونچا علم ہمارا
علم ہمارا، عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

پنجاب رنگ۔۔۔ زنیرہ ماہم

پنجابی ادب و ثقافت میں جب بھی لفظ پنجابن کو پڑھا یا سنا جاتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے