سر ورق / شاعری / شوبز سے تازہ ترین۔۔ اشفاق حسین

شوبز سے تازہ ترین۔۔ اشفاق حسین

 خلیل الرحمن قمر کے الزامات ،عروہ حسین کا جواب

 اداکارہ عروہ حسین رائٹر وڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ مجھے ہمیشہ بیٹا کہہ کرپکارتے تھے اور میں انہیں اپنے والد کی جگہ سمجھتی تھی۔میرے دل میں ان کی بہت عزت تھی۔مجھ سے پہلے یہ کردار سوہائے علی ابڑو کررہی تھی لیکن پھر مجھے کاسٹ کیا گیا،جب ہم کردار ڈسکس کرنے کے لئے بیٹھے تو مجھے محسوس ہوا کہ ان کی گفتگو میں کوئی مطابقت نہیں تھی،بلاشبہ وہ بہت اچھے رائٹرہیں او ر انہوں نے ’پنجاب نہیں جاﺅں گی‘نہایت شانداراندازمیں لکھی تھی لیکن جس طرح وہ مجھے سمجھارہے تھے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کردار کے لئے ان کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی،مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ وہ مجھے سے ناراض ہیں لیکن میں اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عروہ حسین کے ساتھ کام ان کی زندگی کا سے خوفناک تجربہ تھا اور عروہ کو صرف فرحان سعید کی وجہ سے میں فلم میں کاسٹ کیا تھا جس کے جواب میں عروہ حسین نے اب گول مول اور مختصر جواب دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا۔

ویب سیریز میں کام کے لئے تیار

اداکاراظفر رحمن کو ڈائریکٹر وجاہت رﺅف نے اپنی ویب سیریز کے اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا ہے جس میں قبل ازیں اسد صدیقی اور مہوش حیات کو کاسٹ کیا جاچکا ہے۔اظفررحمن نے اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ویب سیریز کا مستقبل بہت شاندار ہے اور اسی وجہ سے میں یہ پراجیکٹ کررہاہوں۔اظفر نے مزید کہا کہ میں اور مہوش حیات ویسے بھی بہت اچھے دوست ہیں اس سیریز میں اکٹھے کام کرتے ہوئے ہمیں بہت اچھا لگے گا۔واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اس سیریز میں ایک گانا بھی گارہی ہیں جس کی ریکارڈنگ کی جاچکی ہے۔

ڈھول بجنے لگا

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جس کا آغاز لاہور میں ہونے والی ڈھولک سے کیا گیا۔ایمن خان اور منیب بٹ کی فیملی کراچی میں رہائش پزیر ہے لیکن ان کی ایک قریبی دوست نے لاہور میں ڈھولک کا خصوصی انتظام کیا جس میں ان کے چندقریب ترین دوستوں نے ہی شرکت کی۔اس موقع نے نہ صرف ایمن اور منال نے خوب ڈانس کیا بلکہ ان کے تمام دوستوں نے بھی جی بھر کر ہلہ گلہ کیا جس کے ساتھ ساتھ سب نے بے شمارسیلفیاں بھی بنائیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شادی کی دیگر تقریبات کراچی میں ہوں گی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعدادکو مدعو کیا گیا ہے۔

پہلے شادی تو کرلو

اداکار احدرضامیر کے کوک سٹوڈیو میں گائے ہوئے گانے’کوکوکورینا‘پر شدید عوامی ردعمل کا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ سجل علی اور احدرضامیر کی ایک تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر پھر ہنگامہ کھڑاہوگیا۔یہ تصویرحال ہی میں شائع ہونے والے ایک برائیڈل شوٹ کی ہے جس میں دونوں نہایت رومانٹک اندازمیں ساتھ لیٹے ہوئے ہیں۔صارفین نے اس تصویر پر اپنے اپنے اندازسے تبصرے کئے ہیں تاہم کچھ لوگوں نے انتہائی سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ بس یہی وجہ ہے احدکو سپورٹ کرنے کی،ایک لڑکی نے لکھا کہ سجل اب قبر بھول گئی،بے شرمی کی حدہوتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ پہلے شادی تو کرلو۔ واضح رہے کہ مذکورہ شوٹ حال ہی میں ایک انگریزی میگزین میں شائع ہوا ہے۔

دو فلمیں سائن کرلیں

اداکاراحسن خان نے دوفلموں میں کام کا معاہدہ کیا ہے جن کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پرآئیں گی۔اس بات کا انکشاف احسن خان نے ©’کھوج‘سے ایک غیررسمی ملاقات کے دوران کیا ۔احسن خان نے بتایا کہ انہیں دس فلموں کی آفرزہوئی تھی لیکن انہوں نے صرف دوسکرپٹ پسند کئے۔یہ فلمیں بڑے بینربنارہے ہیں جن کی کاسٹ مکمل ہوتے ہی تفصیلات میڈیا سے شیئر کروں گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری ذاتی ڈرامہ سیریل’مریم پریرا‘کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

جگن کاظم’کھڑکی‘میں

اداکار جگن کاظم کی فلم ©’کھڑکی ‘تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس میں وہ ایک ایسی گھریلو عورت کا کردار کررہی ہیں جو شوہر کے تشددکا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ فلم میں معاشرے کے بہت سے تلخ حقائق بیان کئے گئے ہیں۔ فلم میں جگن کاظم کے شوہرکا کردار عمیررانا کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ©’کھڑکی‘ڈیجیٹل فلم ہے جسے ایک ویب سائٹ ریلیز کرے گی۔فلم کے ڈائریکٹرفہدنور ہیں جبکہ اس بارے میں جگن کاظم کا کہنا ہے کہ مجھے کافی عرصے بعد کوئی سکرپٹ پسند آیا اور اسی وجہ سے میں نے’کھڑکی‘میں کام کا فیصلہ کیاتھا۔فلم کی شوٹنگ اندورن شہر میں جاری ہے۔

خواب پورا ہوگیا۔۔سپنا پورا ہوگیا

اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کی بہت بڑی فین ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے میرابہت پرانا سپناپوراہوگیاہے۔مایا علی نے ’کھوج‘سے گفتگو میں مزید کہا کہ جب میں نے’پرے ہٹ لو‘سائن کی تو مجھے پتہ چل گیا تھا کہ اس میں ماہرہ خان بھی کام کرے گی لیکن اس کا یقین نہیں تھا کیونکہ وہ ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھی لیکن بعد میں وہ بھی فلم کا حصہ بن گئیں۔ویسے تو ہم دونوں لکس کے کمرشل میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن فلم کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں لیکن یہ بھی ایک راز ہے کہ فلم میں کس کا کردارزیادہ اہم ہے۔مایا علی نے مزید بتایا کہ فلم لوسٹوری ہے جس میں کامیڈی بھی کافی ہے جوشائقین کو ضرور پسند آئے گی۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ اداکارہ میرا نے بھی فلم میں ایک ویڈنگ سانگ کیا ہے جس کی شوٹنگ بہاولپور کی گئی۔

ایک اور ایوارڈ’رانی‘ کے نام

پاکستان کے مشہور خواجہ سرا کامی سڈ کی فلم’رانی‘نے امریکہ میں ہونے والے’این بی سی یونیورسل شارٹ فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ جیت لیا ہے ۔اس فیسٹیول میں کئی ممالک سے فلمیں پیش کی گئی تھیں۔پاکستانی فلم’رانی‘کو تین کیٹگریز میں نامزدکیا گیا تھا اور اسے بہترین رائٹر کے لئے ایوارڈ کا حقدار قراردیاگیا۔اس بارے میں کامی سڈ کا کہنا ہے کہ مجھے بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرکے بہت اچھا لگا جبکہ فلم کے ذریعے ہماری کمیونٹی کے مسائل سامنے لانے میں بہت مددملی ہے۔فلم کے رائٹرحمادرضوی ہیں۔

’انکارکروہم تمہارے ساتھ ہیں‘

خواتین کے تحفظ اور ان کی سپورٹ کے لئے اداکارہ انجلین ملک نے’انکارکروہم تمہارے ساتھ ہیں‘ شروع کردی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔یہ مہم پاکستان میں’می ٹو‘ کی مقبولیت کے بعد شروع کی گئی ہے جس میں بہت سی خواتین نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مختلف واقعات شیئرکئے تھے۔ انجلین ملک کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم میں اب عائشہ عمر،سونیاحسین،ثمینہ احمد،طوبیٰ صدیقی،شیماکرمانی،فریحہ الطاف،فرح شاہ اور فائزہ سلیم سمیت بہت سی نامورخواتین ان کی سپورٹ کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔

بے حیائی کا نیاریکارڈ

اداکارہ عمائمہ ملک کو اپنے ایک نئے شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیاپرشدیدترین تنقیدکاسامنا ہے۔عمائمہ ملک نے ایک مشہوربرانڈ کے لئے جیکٹ اور دیگرڈریسز کا شوٹ کیا ہے جس میں انہوں نے انتہائی بولڈاندازاپنایا ہے لیکن ان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا کیونکہ یہ شوٹ کافی بولڈ ہی نہیں بلکہ عمائمہ ملک نے اس میں تمام حدود عبور کرلی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمائمہ ملک نے اس شوٹ کے لئے کثیر معاوضہ وصول کیا ہے اور یہی شاید یہی وجہ ہے کہ وہ جیکٹ کی بجائے اپنے ’حسن‘ کی پبلسٹی زیادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس شوٹ کی چندتصاویر منظرعام پر آنے کے بعد لوگوں کو شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ پیسے کی خاطر یہ لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ایک شخص نے فیروزخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہن کے کالے کرتوت دیکھو جبکہ ایک لڑکی نے لکھاکہ اگرذراسی شرم ہے تو ڈوب مرو۔ایک اور خاتون نے لکھا کہ بے حیائی کا نیاریکارڈ۔

جوتے لے لوپیسے دے دو

پاکستان کے ایک مشہور شوبرانڈ کی نئی کلیکشن مارکیٹ میں آگئی ہے جس کا شوٹ بھی گزشتہ روز لانچ کردیا گیا۔اس شوٹ میں تین مشہور ماڈلز نے جوتوں کی پبسلٹی دلکش اور دیدہ زیب انداز سے کی ہے۔

HAPPY BIRTHDAY

اداکار فیصل قریشی نے زندگی کی45بہاریں دیکھ لی ہیں اور وہ آج اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منارہے ہیں۔ فیصل قریشی کی سالگرہ منانے کے لئے ایک چینل نے مارننگ شوکا بھی اہتمام کیا جس میں جویریہ سعود،نویدرضا،سعود،فیصل محمودخان ،نجف بلگرامی،دانش خواجہ اور اعجازاسلم سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔فیصل قریشی سینئراداکارہ افشاں قریشی کے بیٹے ہیں جنہوں نے کیرئرکا آغاز چائلڈسٹارکی حیثیت سے کیا اور بہت جلد شہرت حاصل

ان گانوں کی شاعری سخی اعوان،علی کشمیری اور طارق طافونے کی ہے۔

چار گانے مکمل

اداکارہ میگھانے چار گانے ریکارڈ کرادیئے ہیں جن کا میوزک طارق طافو نے تیار کیا ہے جبکہ گانوں کی ریکارڈنگ لبرٹی میں واقع ایک جدید ترین سٹوڈیو میں کی گئی۔ میگھا نے گلوکاری کی باقاعدہ تربیت استادالہی بخش اور استادظہیررضوی سے حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں قدم رکھا جس پر انہیں پوری انڈسٹری سے نیک تمناﺅں کے پیغام بھی ملے۔میگھانے’کھوج‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی کے کام کے آغاز سے قبل اس کی تربیت حاصل کرنا بہت ضرور ی اس لئے میں پہلے میوزک کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے تاکہ مجھے موسیقی اور گلوکاری کی الف ب کا تو پتہ ہو کیونکہ میں شوقیہ نہیں بلکہ پروفیشنل گلوکارہ بننا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ٹریننگ بہت ضروری ہے۔مقامی سٹوڈیو میں گانوں کی ریکارڈنگ کے بعد میگھا کی کامیابی کے لئے خصوصی دعابھی کرائی گئی۔

انتظار ختم۔۔۔پہلی قسط 31 اکتوبرکو نشر ہوگی

ڈائریکٹرکاشف نثارکی ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی ‘کا آخری سپیل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں پوری کاسٹ حصہ لے رہی ہے،گزشتہ روز ہونے والی ریکارڈنگ میں عمران اشرف،اقراعزیز،سیدجبران،کاشف محمود،منزیٰ عارف اورعمارہ بٹ نے اپنا کام مکمل کرایا جبکہ عمران اشرف اپنا سارا کام مکمل کرانے کے بعد کراچی روانہ ہوگئے۔ڈرامے کے ٹیزر کئی دنوں سے نشر کئے جارہے ہیں جنہیں بہت پسندکیاجارہا ہے جبکہ پہلی قسط 31اکتوبرکو نشرکی جائے گی۔ ڈرامے کی پروڈیوسر مومنہ درید،رائٹر فائزہ افتخار،ڈی اوپی حسام معراج،اسسٹنٹ عامر عباس،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر صفدر رحمٰن خٹک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی رضا،مظہر،میک اپ لیاقت شہزاد،سیٹ ڈیزائنر سہیل راﺅ،پروڈکشن ڈیزائنر نوید اکبراور پراجیکٹ ہیڈ شاہد رشید ہیں جو کاشف نثار کے ساتھ،ڈرسی جاتی صلہ،لشکارا اور اورنگریزہ سمیت کئی سپرہٹ پراجیکٹ کرچکے ہیں۔اس سیریل میں عمران اشرف اور اقرا عزیز لیڈ رول کررہے جبکہ دیگر کاسٹ میں کاشف محمود، اسماعباس،منزیٰ عارف،عمارہ بٹ اور زیب رحمنٰ قابل ذکر ہیں۔گزشتہ روز باری سٹوڈیو میں ہونے والی ریکارڈنگ کے دوران کاشف نثار نے ©”کھوج ©“کو بتایا کہ یہ بہت ہی مختلف طرز کی لو سٹوری ہے کیونکہ عام طور پر اس طرح کے موضوعات پر زیادہ ڈرامے نہیں بنائے جاتے،فائزہ افتخار نے بہت ہی اچھی کہانی لکھی ہے،ایک ایسا شخص جو ذہنی معذور ہے وہ کسی کی محبت میں بری طرح گرفتارہوجاتا ہے۔عمران اشرف نے بتایا کہ میں اس ڈرامے میں ذہنی طور پر معذور شخص کا کردار کررہا ہوں جس کی والدہ اسما عباس ہے ،حادثاتی طور پر میری شادی ایک ایسی لڑکی اقراعزیز سے ہوجاتی ہے جو کسی اور کو پسند کرتی ہے اور یوں کہانی میں نیا موڑ آتا ہے۔گزشتہ روزہونے والی ریکارڈنگ عمران اشرف اور اقراعزیز کے درمیان ایک نہایت جذباتی سین ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس سیریل کا آخری سین تھا۔

 آسڑیلیا کے ساحلوں پر

اداکارہ ماوراحسین آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی بریسٹ کینسرآگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔اس بارے میں ماوراحسین کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی بے حدخوشی ہے کہ میں #pinktober کا حصہ بنی ہوں۔اس مہم کے ذریعے مجھے بریسٹ کینسر جیسی خطرناک بیماری بارے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ اس مہم کی برانڈا یمبیسیڈر ماہرہ خان ہیں جن کے ساتھ ساتھ مایا علی سمیت بہت سے فنکار بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ماوراحسین اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے خوبصورت مقامات کی سیربھی کررہی ہیں۔

شوٹنگ کی تیاری

پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم’رانگ نمبر2‘ کی کاسٹ مکمل ہوگئی ہے اور اب کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع کردی جائے گی۔یہ فلم’وائی این ایچ اور ڈسٹری بیوشن کلب‘ کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے جس میں سمیع خان اور نیلم منیرخان لیڈ رول کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں ثنافخر،جاویدشیخ،یاسرنواز،دانش نواز،محموداسلم،حسن احمداور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر یاسرنواز ہیں۔پروڈیوسرحسن ضیا اور شیخ امجدرشید کے درمیان گزشتہ روز تحریری معاہد ہ بھی طے پاگیا ہے۔

بھارتی اداکارہ پاکستانی فلم میں کاسٹ

بھارتی کی معروف اداکارہ سپریہ شکلا ڈائریکٹرعاصم رضاکی فلم’پرے ہٹ لو‘ کا حصہ بن گئی ہیں جس میں وہ اہم قسم کا کیمو رول کریں گی۔عاصم رضانے’کھوج‘سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بہت سے فنکاروں کی طرح وہ بہت ہی پیارا کیمورول کررہی ہیں۔یاد رہے کہ چندروز قبل’کھوج‘ نے اپنے قارئین کو سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ میرابھی اس فلم کا حصہ بن گئی ہیں جن پر شادی کا گانا پکچرائز کیا گیا ہے۔یادرہے کہ سپریہ شکلا بے شمار فلموں اور ڈراموں میں یادگارکردارکرچکی ہیں۔

 تمہارے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں

بھارتی فلموں کی ناکام اداکارہ آدیتی سنگھ کو پاکستانی فلم میکرزنے سرپربٹھالیاہے۔آدیتی سنگھ نے بھارت میں چند فلموں میں ہی کام کیا لیکن ان کی کوئی بھی فلم قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کرسکی۔اداکارجاوید شیخ نے آدیتی کو اپنی فلم’وجود‘میںکاسٹ کیا تھا لیکن وہ اس فلم میں ذرا بھی متاثر نہ کرسکیں جس کے ساتھ ساتھ یہ فلم بھی بری طرح ناکامی کا شکار ہوئی۔اب آدیتی کو ایک اور پاکستانی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

ٓ آدیتی سنگھ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی فلم ’چھا جا رے ‘میں کام کررہی ہیں۔ آدیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز بہترین کام کر رہے ہیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آدیتی سنگھ کو پاکستان میں کام کرنے پر دھمکیاں بھی دی گئیں اور انہیں یہاں تک کہا گیا کہ تمہارے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

نادیہ عنبر لودھی..اسلام آباد پاکستان

نادیہ عنبر لودھی اسلام آباد پاکستان تعارف نام نادیہ عنبر لودھی اسلام آباد سے تعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے