سر ورق / ثقافت / ینگ ویمن رائٹرز فوراسلام آباد ، اولین ادبی بزمِ نسواں ابصار فاطمہ, عروج احمد

ینگ ویمن رائٹرز فوراسلام آباد ، اولین ادبی بزمِ نسواں ابصار فاطمہ, عروج احمد

ینگ ویمن رائٹرز فوراسلام آباد

کے زیرِ اہتمام اولین ادبی بزمِ نسواں

ابصار فاطمہ, عروج احمد

فورم کا مختصر تعارف
ابصار فاطمہ (کمیٹی آرگنائزر ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر)
ینگ ویمن رائٹرز فورم محترمہ بشریٰ اقبال کی قیادت میں قیام پانے والا ایک ایسا پلیٹ فورم ہے جو پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین کو فن و ادب سے متعلق اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس سے منسلک  نظم و نثر لکھنے والی نو آموز مصنفاوں اور شاعرات کو افسانہ نویسی اور فن شاعری کی تکنیک سکھانے کے لیے مختلف ورک شاپس اور کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان کے فن کو نکھارنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے. ساتھ معیاری ادب کے فروغ کے لیے ادبی تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے. اس فورم کا عزم ہے کہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں موجود با صلاحیت، منفرد اور ترقی پسند سوچ کی حامل خواتین کو آگے آنے کا موقع دیا جائے.

پریس ریلیز:

پریس ریلیز : عروج احمد (میڈیا ہیڈ ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر )
ترتیب و تدوین : رابعہ بصری (شریک بانی ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر )

ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر اور ‘کیفے کام’ کے زیرِ اہتمام اولین ادبی بزمِ نسواں کا اہتمام کیا گیا ۔ مورخہ تئیس فروری دو ہزار انیس کو ‘کیفے کام’ میں عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک شعری نشست ‘ شامِ سخن ‘ کا انعقاد ہوا ۔

بزم کے آغاز پر کیفے کام کی بانی ڈاکٹر رخشندہ نے کیفے کام کا ایک مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا ۔

بزم کی نظامت کے فرائض ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی شریک بانی رابعہ بصری نے سر انجام دیے جنہوں نے اس شعری نشست کی مہمانِ اعزاز کوئٹہ سے قندیل بدر ، مہمان شاعرہ انجیل صحیفہ ،  تمثیل حفصہ اور تمام شاعرات کا بزم میں آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

مہمانِ اعزاز قندیل بدر اور مہمان شاعرات تمثیل حفصہ  انجیل صحیفہ کے علاوہ رابعہ بصری ، رخسانہ سحر ، ڈاکٹر صنوبر الطاف ، سیمیں خان درانی ، پروفیسر وحیدہ ملک ، زارا بتول ، سارہ خان ، روبینہ شاد ، نمرہ ، رضوانہ نور اور سعدیہ بتول نے اپنا کلام پیش کر کے سامعین کی ایک بڑی تعداد سے داد وصول کی ۔

شعری نشست کے اختتام پر ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی شریک بانی رابعہ بصری اور ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی صدر فرحین خالد نے تمام گراں قدر مہمانان اور حاضرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اسلام آباد  چیپٹر کی جانب سے تمام شاعرات کو یادگاری شیلڈز سے اور فورم کی اراکین شاعرات کو اعزازی سند اور کتب سے بھی نوازا گیا ۔
‘شامِ سخن’ کا اختتام اس امید کے ساتھ ہوا کہ اس طرح کی شعری نشستوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا جس میں خواتین کی نمائندگی کو اولیت دی جائے گی ۔

چند تصویری جھلکیاں

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

یہ کھنکتی چوڑیاں ۔۔۔ مدیحہ ریاض

یہ کھنکتی چوڑیاں ۔۔۔ مدیحہ ریاض میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا …

ایک تبصرہ

  1. Avatar

    لڑکیوں اور خواتین کی ذہنی اپچ کی سطح کو بلند کرنے کے لیے ایک بہترین فورم ۔ ابصار فاطمہ کا اس فورم کو اس صفحے پر متعارف کروانے کا شکریہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے