سر ورق / کالم / ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر  : صفیہ شاہد: رابعہ بصری

ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر  : صفیہ شاہد: رابعہ بصری

ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر

رپورٹ: صفیہ شاہد
ترتیب و تدوین: رابعہ بصری

مورخہ 24 مارچ 2019 ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کے ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں محترمہ رابعہ بصری ،محترمہ فرحین خالد،صفیہ شاہد، نوثیقہ سید،معافیہ شیخ،سدرہ اشرف،رخسانہ سحر،ظل ہما،قندیل کاظمی، طاہرہ غفور اور اسما نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں فورم کا تعارف اور اغراض و مقاصد پیش کیےگئے۔محترمہ رابعہ بصری نے گزشتہ برس کے کابینہ ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور سال 2019 کی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔
اس سال کے کابینہ ممبران درج ذیل ہیں۔
صدر: فرحین خالد
سینئر نائب صدر : صفیہ شاہد
نائب صدر :- سپوگمئی علی خان
کمیٹی آرگنائزرز :-نوثیقہ سید،  رضوانہ نور
میڈیا ہیڈز : شبیہہ زہرا، قندیل کاظمی
پریس سیکریٹری : رخسانہ سحر
گروپ کواورڈینیٹر : ابصار فاطمہ
ٹاسک فورس ٹیم :
ہیڈ آف دی ٹیم : معافیہ شیخ
ممبرز فورس ٹیم :-
حنا امین , ظِلِ ہما ، آئزہ کنول
سال نو کی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب فورم کے لیے پہلے سے بھی زیادہ فعال رکن کے طور پر سامنے آئیں گے اور ادب کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے.
صدر فرحین خالد صاحبہ نے کہا کہ
"محترمہ بشریٰ اقبال ملک اور محترمہ رابعہ بصری کا شکریہ کہ انہوں نے اور فورم کے تمام ممبران نے مشترکہ رائے سے مجھے بطور صدر منتخب کیا۔میر ی کوشش ہو گی کہ میں پہلے سے بڑھ کر ،اور مزید کوشش و لگن سے فورم کی خدمت کر سکوں۔”
کو فاؤنڈر محترمہ رابعہ بصری نے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی ان کا کہنا تھا کہ
” گزشتہ کابینہ نے بہت ذمہ داری سے مختلف امور سر انجام دیئے اور نئی کابینہ سے بھی میری اور میم بشریٰ اقبال ملک کی بہت سی امیدیں ہیں ۔ہم فورم کو خوب پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہیں اور یہ آپ سب کی مدد سے ہی ممکن ہے.”
مزید براں انہوں نے آئندہ ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی شخصیت سازی کے ساتھ ساتھ ان میں اعتماد کی بحالی کے لئے ماہرینِ نفسیات کی زیرِ نگرانی موٹیویشنل ورکشاپس ،لکھاری خواتین کے موضوعات ، رائٹنگ سکِلز اور  کرافٹ کو  مضبوط کرنے کے لئے مختلف ورکشاپس ، تربیتی سیشنز ، بک کلب سیشنز  اور سپیشل خواتین کی بطور لکھاری خاص طور پر حوصلہ افزائی کے لئے پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا  ۔اور فورم کے ممبران کی کتاب اس سال کا اہم ترین ٹاسک ہے ۔
اس کے علاوہ کابینہ ممبران کے درمیان  فورم کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی اور رواں سال فورم کی دو بہترین ممبرز ابصار فاطمہ اور صوفیہ کاشف کی کتب کیبنٹ ممبران کو بطور تحفہ پیش کی گئیں.کو فاؤنڈر محترمہ رابعہ بصری نے فورم کی جانب سے محترمہ فرحین خالد کی گزشتہ برس کی بے لوث ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی.
یہ نشست ہلکے پھلکے انداز میں جاری رہی جو کہ ریفریشمنٹ اور گروپ فوٹو کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

نوخیزیاں /گل نوخیزاختر …کالم نگار بننے کا آسان طریقہ

نوخیزیاں /گل نوخیزاختر کالم نگار بننے کا آسان طریقہ کچھ روز پہلے جھنگ سے ایک …

ایک تبصرہ

  1. Avatar

    ایک زبردست نشست…نئی کابینہ کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے