سر ورق / ثقافت / سردی اور ساگ … مدیحہ ریاض

سردی اور ساگ … مدیحہ ریاض

سردی اور ساگ

 مدیحہ ریاض
جیسے ہی موسم انگڑائی لے کر سخت گر می سے ہلکی ہلکی ٹھنڈ اور خنکی میں تبدیل ہوتا ہے تو دن مختصر اور راتیں طویل ہو جاتی ہیں اور پھر گرم گرم لحافوں میں بیٹھ کر اپنے پیاروں کے ساتھ دنیا جہاں کی باتیں کرنا کسی پسند نہیں اور پھر باتوں کے ساتھ ساتھ کھانے کا شغل بھی ہو تو موسم سرما کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے ۔ سردیاں ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ بہت سے پکوان بھی لاتی ہیں ۔جیسے ہی لفظ جاڑا ذہن میں آتا ہے تو وہیں سردیوںکے پکوان آنکھوں کے سامنے گھوم جاتے ہیں اور منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔سردیوں کے بہت سارے پکوان ہیں مگر کچھ پکوان سردیوں کی آن بان شان ہیں ۔جیسا کہ ساگ ، مکھن ،مکئی کی روٹی اور چاٹی کی لسی ۔ جاڑا ہو اور ساگ نہ پکے ایسا ممکن ہی نہیں ۔ ساگ ہر گھر میں پکنے والی ایک خاص ڈش ہے جسے مکئی کی روٹی اور چاٹی کی لسی کے ساتھ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ ساگ توڑنے سے لے کر اسے پکانے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ خواتین صبح سے ہی ساگ پکانے میں لگ جاتی ہیں کیونکہ ساگ پکانے میں کافی وقت لگ جاتا ہے بلکہ یو ں کہنا چاہیے کہ پورادن ساگ کی نظر ہو جاتا ہے اور تب کہیں جا کر ساگ کی ڈش تیار ہوتی ہے ۔ چونکہ ساگ سردیوں کا بادشادہ کہلاتا ہے اور خواتین اسے پکا نے کا اہتمام بھی پھر کنیزوں کی طرح کرتی ہیں اور پھرپکانے کے بعد پھرپورے محلے میں بانٹا جاتا ہے۔

ساگ پکا نے کی ترکیب
3کلوساگ
1 کلو پالک
1گٹھی باتھو
1/2پاﺅ سبز مرچ
نمک حسب ذائقہ
1/2پاﺅ سبزپیاز
1/2پاﺅسبز لہسن
1گٹھی سبز دھنیہ
1کھانے کا چمچ ادرک پیسٹ
مٹھی بھر گندم /مکئی کا آٹا
1/2 پاﺅگھی
سب سے پہلے درانتی یا چھری کی مدد سے ساگ ،پالک اور باتھو کو باریک باریک کاٹ لیں اور کاٹنے کے بعد کھلے پانی میں دھو لیں پھر پتیلے میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں ساگ ، پالک ، باتھو اور سبز مرچ شامل کردیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک گل نہ جائے اور گلنے کے بعد اسے گھوٹنے کی مد د سے گھوٹ لیں ۔گھوٹنے کے بعداسے دوبارہ چولہے پر چڑھا دیں اور اب اس میں مٹھی بھر گندم یا مکئی کا آٹا شامل کردیں اور 10منٹ تک پکائیں اب دوسری دیگچی میں گھی ڈالیں اور چولہے پر پر چڑھا دیں گھی گرم ہونے کے بعد اس میں سبز پیاز ۔سبز لہسن ۔ ادر ک کا پیسٹ ۔حسب ذائقہ نمک ڈال کر 5منٹ تک بھون لیں اور ساگ میں مکس کر دیں اورآخر میں سبز دھنیہ ڈال لیں۔ مزیدار ساگ تیار
مکئی کی روٹی ،مکھن اور چاٹی کی لسی کے ساتھ تناول فرمائیں ۔

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

گرمیوں کے پہناوے ۔۔۔ مدیحہ ریاض

گرمیوں کے پہناوے مدیحہ ریاض پاکستان کی آب و ہوا چار موسموں کے زیر اثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے