سر ورق / ڈوبتے سورج کا کرب ۔۔احمد نعیم

ڈوبتے سورج کا کرب ۔۔احمد نعیم

ڈوبتے سورج کا کرب

تحریر ۔۔احمد نعیم  مالیگاوں ۔ انڈیا

وہ جسے کہیں سورج، کہیں آفتاب، کہیں خورشیداور کہیں شمس کہا گیا۔۔۔۔

اب وہ ڈوب جانا چاہتا ہے۔۔۔۔مگر وائے ناکامی اسے ڈوبنے سے پہلے ڈوبنے کے لیے مطمئن کر دینے والے ان لمحات کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے ڈوبنے کے لیے درکار ہوتے ہیں ۔۔۔۔

ہائے ۔۔۔۔ اب شروع ہوتے ہیں وہ لمحات

سیلیکٹ ۔۔۔۔ڈیلیٹ۔۔۔۔ ناٹ فاونڈ۔۔۔۔

ہائے قیامت ۔۔۔۔ ہائے قیامت ۔۔۔۔ افففف خدا۔۔۔۔ڈیٹا آف ۔۔۔۔۔۔۔

اب وہ کہاں ہے ۔۔۔۔

الٰہی توبہ ۔۔۔  سرخ زمیں، سرخ آسماں، سرخ ہوائیں اور سرخ سماج ۔۔۔۔مگر اس کے خیال سبز ہیں ۔

وائے ناکامی!!!

یہ کیا کمبینیشن ہے!!!

کہیں اس سے سیاہی تو نہیں پھیلے گی؟؟؟؟

یہ سیاہی گہری ہوگی ۔۔۔۔یا ہلکی؟؟؟

ہائے افسوس!!!

 ہائے افسوس!!!

ہائے افسوس!!!

اب وہ اپنا رنگ بنانا چاہتا ہے  نہ سرخ، نہ سبز، نہ سیاہ ۔حالانکہ اس کی بنیاد سفید تھی ۔اب کون سا رنگ بچا ہے جسے وہ ابھارے؟؟

اس کے ذہن و دل کو  اب نئے رنگوں کی تلاش ہے ۔

- admin

admin

یہ بھی دیکھیں

ناز عارف ناز۔۔۔ خالد دانش

ناز عارف ناز۔۔ اک پری وش اور پریا شاعرہ تحریر ۔۔خالد دانش مشتاق عاجز ( …

ایک تبصرہ

  1. Avatar

    انسان کی اندرونی کشمکش کو بیان کرتی ہوئی ایک خوبصورت نظم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے